میکسیکو سٹی۔میکسیکو کے وزیر برائے خارجہ امور مارسیلو ایبرارڈ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے سابق وزیر دفاع سالواڈور سینفیوگوس زیپیڈا کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایبرارڈ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو میں امریکی سفیر کرسٹوفر لانڈا نے گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
، انہوں نے مزید کہا کہ لاس اینجلس میں میکسیکو کا قونصل خانہ اگلے کچھ گھنٹوں میں انہیں الزامات سے آگاہ کریگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم قونصلر امداد مہیا کرینگے جس کیلئے وہ(سینفیوگوس) مستحق ہیں۔اب تک گرفتاری سے متعلق امریکی حکام کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔س
ینفیوگوس نے 2012 سے 2018 تک صدر اینرق پینا نیتو کے ماتحت میکسیکو کے وزیر دفاع کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔