اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت حکومت نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کیلئے ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔نیوٹریشن کے قومی و عالمی ماہرین 18رکنی ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہونگے۔ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ہونگے۔
ورلڈ بینک، یورپی یونین، ورلڈ فوڈ پروگرام نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ اور یونیسیف کے ماہرین نیوٹریشن انٹرنیشنل، ڈی ایف آئی ڈی۔ایچ ایس اے اور سول سوسائٹی کا نمائندہ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں بھی شامل ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ایڈوائزری گروپ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب د ے گا۔وزیراعظم نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی تھی۔نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان میں صوبوں کی تجاویز شامل کی جائیں گی۔نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایڈوائزری گروپ قومی و عالمی اداروں سے رابطے اور پالیسیاں وضع کرے گا۔
ایڈوائزری گروپ غذائی قلت کی صورتحال پر مکمل روڈ میپ تیار کرے گا۔ وزیراعظم نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کی سفارشات پر فیصلے کریں گے۔ایڈوائزری گروپ غذائی قلت، سٹنٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لے گااور غذائی قلت، سٹنٹنگ کے خاتمے کیلئے تجاویز مرتب کرے گا