اسلام آباد:گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 16مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 6,654ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 567نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 534مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 429مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد9,296تک پہنچ گئی ہے۔
صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، انتقال کرنے والے مریضوں، فعال کیسز اور صحتیا ب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کورناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے اور اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1,130ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اتوار کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے9 ہزار 296 مریض زیرعلاج ہیں اور3 لاکھ 7 ہزار 69 صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار298 اور سندھ میں 2 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 147، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 996 ہوگئی ہے۔
پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 559، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 598، بلوچستان میں 15 ہزار 669، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 47 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 437 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 32,062ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک کورناوائرس کے کل 40لاکھ 74ہزار 24ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔