اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 384 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 409 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔