نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 378 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 8 ہزار 674 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 692 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 348 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 936، خیبرپختونخوا 38 ہزار 779 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 309، بلوچستان میں 15 ہزار 717 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 564 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 091 تعداد ہوگئی۔