وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ ابھی موجود ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ گزشتہ ہفتےسے ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے پر دوبارہ سے ہمیں سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھر مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔