بغداد:عراقی بینک نے اپنے ملازمین کو ایک انوکھی آفر کردی ہے ملازم دوسری شادی کرنے پر ایک کروڑ دینا قرض بھی لے سکے گا جس کی شرائط بھی انتہائی آسان ہونگی
عراق کے ایک مشہور بینک ’الرشید‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ہر ملازم کو دوسری شادی کرنے پر ایک کروڑ دینار بطور قرض دے گا، اور وہ بھی ا?سان شرائط پر۔
سعودی ویب سائٹ ”عرب نیوز“ کی ایک تازہ خبر کے مطابق عراق میں بینک کا کوئی بھی ملازم دوسری شادی پر ایک کروڑ دینار قرض لے سکے گا بشرطیکہ اس کی ملازمت کو کم از کم دو سال ہو چکے ہوں؛ اور اس نے اپنی پہلی شادی پر قرض نہ لے رکھا ہو۔
بینک نے یہ فیصلہ عراق میں ”معمر کنواریوں“ یعنی 35 سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا ہے۔
ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عراق میں 35 سال یا اس سے زائد عمر کی 70 فیصد لڑکیاں غیر شادی شدہ ہیں کیونکہ ملک میں مسلسل خانہ جنگی، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی کی وجہ سے اکثر نوجوان لڑکے اور مرد اتنی تنگ دستی کا شکار ہیں کہ وہ شادی کرنے کے قابل ہی نہیں رہے۔
دوسری جانب لڑکوں اور مردوں کی ایک بڑی تعداد اپنے مالی حالات سدھارنے کیلیے بیرونِ ملک کا رْخ کر رہی ہے جس سے معمر کنواریوں کا مسئلہ اور بھی شدید ہورہا ہے۔