مسقط:عمان کے سمندر میں اٹھنے والی سرخ رنگ کی عجیب و غریب لہروں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا جبکہ حکام نے اپنے شہریوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے
عمان کی وزارت زراعت، محکمہ فشریز اور آبی وسائل کے اہلکاروں نے بحیرہ عرب کے سمندر میں زوفار گورنریٹ کے مقام پراسرار لہروں کی آمد کو دیکھا یہ لہریں سرخ رنگ کی ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ماحولیاتی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے تاہم کسی بھی ممکنہ آفت زدہ یا غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر عوام سے سمندر سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اھتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں اور ماہی گیروں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے میں شکار نہ کریں۔
حکومتی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہی گیر مردہ مچھلیوں اور دیگر آبی حیات سے خود کو دور رکھیں، وزارت زراعت کے ماہرین اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور اس کے مثبت اور منفی اثرات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔