ملک میں کورونا کے فعال کیسز 10 ہزار 235،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 27 ہزار 063 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد  10 ہزار 235 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 222 ، پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 467، خیبرپختونخوا 38 ہزار 923 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 764، بلوچستان میں 15 ہزار 791 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 748 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 تعداد ہوگئی۔