ملک بھر میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے، وبا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی، مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 تک جا پہنچی، 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی۔

 مزید 832 افراد میں وائرس کے تصدیق سے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 تک جا پہنچی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 43 ہزار 526، خیبرپختونخوا 39 ہزار 15، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 677، اسلام آباد 18 ہزار 921، بلوچستان میں 15 ہزار801، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 788 کیسز ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی، 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔