گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 707 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کورونا کے 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 707 کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو رپورٹ ہوئے جس سے  ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 788 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا  سے 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جس سے  ملک بھرمیں کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 28 ہزار 602 اورصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 075 ہوگئی ہے۔