لاہور:محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی، لیمورگینی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے۔
سپورٹس کارکی رجسٹریشن کیلئے 45 لاکھ 32ہزار روپے جمع کرائے گئے، اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے 11کروڑ ہے۔
مہنگی اسپورٹس گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔
کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی،ایکسائز کمپیوٹرسسٹم میں 10 کروڑ تک کی گاڑی رجسٹرہو سکتی تھی۔
اس سے قبل محکمہ ایکسائز نے 9 کروڑ 80لاکھ میں گاڑی کی رجسٹرڈ کی تھی جو کہ جی ٹی مرسیڈیز تھی۔