اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 707 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 875، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 836، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 43، بلوچستان میں 15 ہزار 810، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 180، اسلام آباد میں 19 ہزار 12 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے۔