ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 190 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 190 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی۔ جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 11 ہزار 440 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔