پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 اموات

 

 اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات سامنے آئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار745 ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 11ہزار190 تک جاپہنچی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کوروناوائرس کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 6 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناسے انتقال کرنے والوں کی تعداد6ہزار745 ہوگئی۔

 این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 27ہزار133 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے773 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد11ہزار190 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 365 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ11ہزار440 ہوگئی جبکہ فعال کورونا کیسز میں سے576 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار114، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 82، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار119 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 839، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔