زیورات میں ٹوائلٹ سے چار گنا زیادہ جراثیم ہوتے ہیں، برطانوی ماہرین کا انکشاف

 برطانوی ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ  زیورات میں ٹوائلٹ سے چار گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق ایک ہفتہ سے زائد زیر استعمال رہنے والی انگوٹھی، گھڑی اور بالیوں میں ٹوائلٹ سیٹ سے 428 گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں جبکہ  سب سے زیادہ جراثیم انگوٹھی اور اس کے بعد گھڑی میں پائے جاتے ہیں۔

برطانوی ماہرین کی جانب سے کیے گئے سروے میں دو تہائی برطانوی شہریوں نے اپنے زیورات کی صفائی نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ان زیوارت میں خطرناک بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ہمارے ہاتھ سیکڑوں چیزوں کو چھوتے ہیں جن سے ہزاروں جراثیم ہمارے ہاتھوں پر منتقل ہو جاتے ہیں، ہم ہاتھ تو دھو لیتے ہیں تاہم زیورات دھونے کا خیال ہمیں نہیں آتا جس کی وجہ سے زیورات میں موجود جراثیم پھلتے پھولتے رہتے ہیں۔