نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد برھ کر 11 ہزار 627 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 759 ہوگئی۔
اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہوگئی۔جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔