دامن کوہ سے اسلام آباد جانے والوں نے تیندوےکو اسلام آباد کی سڑکوں پرچہل قدمی کرتے دیکھ کر ویڈیو بھی بنالی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا سڑک پر کھیلتا،کبھی درختوں میں جاتا اور پھر واپس سڑک پر آتا نظر آیا۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے یہ تیندوا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا ہے، دامن کوہ اور پیرسوہاوہ جانے والے رات کے وقت احتیاط کیا کریں، تیندوا رات میں نکلتا ہے اور سڑک پر بھی آجاتا ہے۔