کورونا وبا،24 گھنٹوں کے دوران مزید16 افراد جاں بحق 

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک بھر میں کورونا کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جس میں سندھ میں 07 مریض، خیبر پختونخوا میں 02 مریض،اسلام آباد میں ایک مریض،آزاد کشمیر میں بھی ایک جبکہ 05 مریض پنجاب میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں 908 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی ہے۔

ان میں آزادکشمیر کے 3ہزار 938، بلوچستان کے 15ہزار 876، گلگت بلتستان کے 4ہزار211، خیبر پختونخواہ کے 39ہزار 277، اسلام آباد کے 19ہزار454، پنجاب کے 1لاکھ 3ہزار587 اور سندھ کے 1لاکھ 44ہزار765مریض شامل ہیں جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار775ہوگئی ہے۔ 

اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار449ٹیسٹ کیے گئے ہیں،ایکٹیو کیسز کی تعداد 11ہزار695ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 43لاکھ 47ہزار 155ٹیسٹ کئے گئے ہیں ملک بھر میں 735ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا کے897مریض داخل ہیں۔