اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے 24 ارب روپے مالیت کے وزیراعظم پیکیج کی منظوری دے دی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کا پیکیج ربیع کی فصلوں بالخصوص گندم کے لیے استعمال ہوگا اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی اے پی، پوٹاشیم اور کے فرٹیلائزر پر فی بوری ایک ہزار روپے سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھاد پر 70 فیصد سبسڈی وفاقی حکومت جبکہ 30 فیصد صوبائی حکومتیں برداشت کریں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومتوں کو سسبڈی کے معاملے میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سبسڈی کی رقم وزارت خزانہ کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو منتقل کی جائے گی۔