نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدملک میں فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 066 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سےمزید 11 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 806 ہوگئی۔