نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر مطلع کریں۔
این سی او سی نے شکایت کے لئے نمبر بھی جاری کردیا ہے، اس حوالے سے اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عوام جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں ، اس کی تصویر لے کرلوکیشن کے ساتھ 033533336262 پرسینڈ کریں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر زورپکڑتی جارہی ہے اور گزشتہ 3 روز کے دوران 2800 کے قریب افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔