اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس سے مزید31مریض انتقا ل کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 6806ہو گئی۔
گذشتہ دوروز کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1885نئے کیسز رپورٹ ہوئے ٗ پاکستان میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہونے والے کل کیسز کی تعداد تین لاکھ 32ہزار993ہو گئی جبکہ ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کے تین لاکھ 14ہزار66مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اس وقت ملک بھر میں کوروناوائرس کے 669مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12,121تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح94.3فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 16کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 475، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار564، بلوچستان میں 15 ہزار 896، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248، اسلام آباد میں 19 ہزار 818 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ جن میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، گلگت، مظفر آباد اور پشاورشامل ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر مطلع کریں۔ اس کی تصویر لے کرلوکیشن کے ساتھ 033533336262 پرسینڈ کریں۔این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مزید سخت اقدامات کیے جاسکتے ہیں لہذا صوبے انتظامی تیاری مکمل رکھیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ کورونا وائرس کی متوقع صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
این سی او سی نے تمام صوبوں کو ہدایات کی کہ وہ ہسپتال میں موجودہ طبی سہولیات کا جائزہ لیں اور صلاحیت میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کریں، ساتھ ہی تمام صوبے ایس او پیزپر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔نیشنل