اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہوگئی جبکہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 555 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 823 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 851، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 271، خیبرپختونخوا 39 ہزار 564، اسلام آباد میں 19 ہزار 970، بلوچستان میں 15 ہزار 920، آزاد کشمیر 4 ہزار 133 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 تعداد ہوگئی۔