پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے وار ایک مرتبہ پھر جاری ہوگئے چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 2 افراد ضلع پشاور میں جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 85افراد وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق85افراد کے متاثر ہونے سے کل متاثرین کی تعداد 39ہزار649ہوگئی ہے۔
دو افراد کے جاں بحق ہونے سے کل جاں بحق افراد کی تعداد1ہزار279ہوگئی ہیں 59متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کل صحتیاب افراد کی تعداد37ہزار642تک پہنچ گئی۔
صوبہ بھر میں اس وقت متاثرہ مریضوں کی تعداد728ہے۔