اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔خیبرٹیچنگ ہسپتال میں مزید 4ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعداوپی ڈی سروسزبند کرنے کی تجویز دے دی گئی‘جبکہ ہسپتال ذرائع نے اکثرسٹاف ارکان میں کوروناعلامات کی تصدیق کی ہے۔
سرجیکل بی وارڈ میں 10ڈاکٹروں سمیت سٹاف کے 16ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر سرجیکل بی وارڈ بند کردیا گیا تھا اور تمام ڈاکٹروں اور سٹاف کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا مزید 4ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی۔
ہسپتال کی وبائی امراض کنٹرول کمیٹی نے او پی ڈی سروسز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض پشاور میں جاں بحق ہوگیا جبکہ مزید سو افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی، صوبہ بھر میں کل متاثرین کی تعداد39ہزار749ہوگئی۔
خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں 48گھنٹوں کے دوران52افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے صوبہ بھر میں متاثرین کی تعداد883ہوگئی ہے-