ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 1167نئے کیسزرپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے وارمزید تیز ہوگئے اور14 افراد جان کی بازی ہارگئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1167 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 13 ہزار965 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 446 ہوگئی۔