پاکستان: 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 313 نئے کیسزجبکہ مزید 18 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 14 ہزار 646 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابقگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 18 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 867 ہوگئی۔

اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 37 ہزار 573 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 16 ہزار 060 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔