ملک میں کورونا کی دوسری لہر، اموات میں دن بہ دن اضافہ،24 گھنٹوں میں 30 اموات

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کوروناکے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 242 ہوگئی۔

 این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی۔ جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 17 ہزار 086 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔