خیبر پختونخوا میں چھوٹے ہسپتالوں کی بہتری کیلئے صحت گھر منصوبے کا آغاز

پشاور:خیبرپختونخواحکومت نے چھوٹے ہسپتالوں کی بہتری کے لئے صحت گھر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘منصوبے کے تحت آئندہ تین سال میں نئے ہسپتال بنانے کی بجائے موجودہ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

رورل ہیلتھ سنٹرز اور بی ایچ یوز میں سٹاف کی کمی پوری کی جائے گی‘ادویات مہیا کی جائیں گی‘آلات اور مشینوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی‘ہسپتالوں کو نجی شعبے کی شراکت سے چلانے کا اہتمام کیا جائے گا‘ان کی خومختاری پر بھی توجہ دی جائے گی اور ساتھ ساتھ ان ہسپتالوں کے سٹاف کے احتساب کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

چھوٹے ہسپتالوں  کے لئے سالانہ اایک کروڑ مریضوں کا ٹارگٹ بنایا گیا ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ان ہسپتالوں میں موجودہ اعداد وشمار کے مطابق سالانہ 20لاکھ مریض آتے ہیں اور ایک بڑھی تعداد ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور ایم ٹی آئیز میں آتی ہے اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جاسکے۔