کورونا وائرس‘ملک میں مزید 9 مریض جاں بحق، 1650نئے کیسزرپورٹ

 اسلام آباد:کورونا وبا کی دوسری لہرکے دوران کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافے کے باعث ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 1ہزار650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ9 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33340 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1650 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 9 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 اورمجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 18 ہزار981ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.9 فیصد رہی ہے، اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔ اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 464 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے سندھ میں 5اموات ہوئیں، پنجاب میں 1جاں بحق، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں 3اموات ہوئیں، بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں ایک مریض جاں کی بازی ہارا۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے باعث گلگت بلتستان میں اب تک 93افراد جاں بحق ہوئے۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50ہزار 169، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 922 اورخیبرپختونخوا 40ہزار 657تعداد، اسلام آباد میں 21ہزار 861اوربلوچستان میں 16ہزار 106تعداد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار408 اور سندھ میں 2 ہزار 684 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار288، اسلام آباد241، بلوچستان154، گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں 109 ہو گئی ہے۔

 اس وقت ملک میں 155 کورونا سے متاثرہ مریض ویننٹیلیٹرپرموجود ہیں، کورونا کیلئے 1856وینٹیلیٹرزمختص کئے گئے ہیں، اس وقت 1107مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ملک کے 736 اسپتال کورونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔