ٹک ٹاک مسلسل چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

لپ سنکنگ کی معروف چینی ایپ ٹک ٹاک مسلسل چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی نان گیمنگ ایپ بن گئی۔

موبائل ایپ کی درجہ بندی کرنے والے کمپنی سینسر ٹاور کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک رواں سال مئی میں دنیا کی سب سے زیا دہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بننے کے بعد اب لگاتار چھٹی مرتبہ بھی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ماہ اکتوبر 2020 میں بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی نان گیمنگ ایپ بن گئی ہے۔