سائنس اور بایوٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل طے کر لیا گیا ہے، جہاں ماہرین نے لیبارٹری میں ڈائناسور جیسی جلد سے متاثر ہو کر چمڑا تیار کیا ہے۔
تین اداروں — VML، The Organoid Company اور Lab-Grown Leather Ltd. — کی شراکت سے تیار کردہ اس منصوبے میں T-Rex کے فوسل سے حاصل شدہ کولیجن کی مدد سے ایک مصنوعی جین تیار کی گئی، جسے سیلز میں داخل کر کے چمڑے جیسی جلد پیدا کی گئی۔
یہ جلد بغیر کسی اضافی کیمیکل یا ساخت کے تیار کی گئی ہے، جسے "سکافولڈنگ فری" طریقہ کہا جاتا ہے۔ اس خاص چمڑے سے تیار کردہ بیگ 2025 کے آخر تک مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا، جو اپنی نوعیت کا پہلا لگژری پراڈکٹ ہوگا۔