بھارت سائبر وار کی کوشش کر سکتا ہے، الرٹ جاری

بھارتی فوج کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملوں کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے شدید خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (NCERT) نے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق NCERT نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت موجودہ کشیدہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اہم نیٹ ورکس پر سائبر حملے کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس تناظر میں حکومت اداروں اور عوام کو خاص احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں مشتبہ لنکس اور ای میلز نہ کھولنے سسٹمز اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھنے مضبوط پاس ورڈز اور دو مرحلہ تصدیق (2FA) کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی سائبر مہم کا حصہ نہ بنیں۔