فیس بک پر اسپام پوسٹس کی بھرمار کا آخرکار اعتراف کر لیا گیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں یہ تسلیم کیا کہ صارفین کے فیڈز میں غیرمتعلقہ اور طویل پوسٹس کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ میٹا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اسپام مواد پھیلانے والے صارفین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کی پوسٹس کی رسائی کو محدود کر دیا جائے گا۔
اسپام نیٹ ورکس کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ایسے صارفین جن کی پوسٹس کا مواد کیپشن سے میل نہیں کھاتا، ان کے اکاؤنٹس کو آمدنی کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔ کمپنی ایک نیا فیچر بھی متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین گمنام طور پر کمنٹس پر ڈاؤن ووٹ دے سکیں گے۔
یہ تمام اقدامات فیس بک کو دوبارہ نوجوانوں کے لیے پرکشش بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں، جس میں فرینڈز ٹیب کی واپسی اور اوریجنل مواد تخلیق کرنے والوں کو ترجیح دینا شامل ہے۔