ٹکنالوجی کی دنیا میں اسمارٹ فونز کی مقبولیت روز بروز بدلتی رہتی ہے، اور حالیہ ہفتے کی فہرست میں دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 56 کی طویل حکمرانی کے بعد اب شیاؤمی کا ریڈمی ٹربو 4 پرو سر فہرست آ گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے پانچویں نمبر پر موجود ریڈمی ٹربو 4 پرو نے رواں ہفتے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فہرست میں تین نئی انٹریز بھی شامل ہو چکی ہیں جن میں دوسرے نمبر پر نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی نویں پر سام سنگ گلیکسی اے 36، اور دسویں پر انفینکس نوٹ 50 پرو + شامل ہیں۔
دیگر نمایاں فونز میں سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چوتھے، اور موٹورولا ایچ 60 پرو پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس اس بار آٹھویں نمبر پر آ کر نمایاں رہا، جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں نمبر پر رہا۔