پاکستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 21 جاں بحق،1708 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 098 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید  21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7  ہزار 21 ہوگئی۔ جبکہ اب تک ملک بھرمیں کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 065 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔