”لاک ڈاؤن“ 2020 ء کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ

لندن:کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کا تجربہ دنیا کے لوگوں کا تقریبا ًایک جیسا ہے، یہاں تک کہ ہر زبان میں بھی اس سے وابستہ الفاظ بھی ایک جیسے ہیں۔

ایسا ہی ایک لفظ ہے ”لاک ڈاؤن“جسے مشہور کولنز ڈکشنری نے 2020 ء کا ”ورڈ آف دا یئر“قرار دیا ہے۔

کولنز ڈکشنری پر ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ، 'ہمارے لغت کے ماہرین نے لاک ڈاؤن کا لفظ اس لیے چنا ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کے ایک جیسے تجربے کے بارے میں ہے۔

کولنز نے لفظ لاک ڈاؤن' کے 25 لاکھ بار استعمال کو 2020 کے دوران رجسٹر کیا ہے۔ جبکہ گذشتہ سال یہ لفظ صرف چار ہزار مواقع پر استعمال ہوا تھا۔

کولنز کی 2020 کے 10 الفاظ کی فہرست میں اور الفاظ بھی شامل ہیں۔