اسرائیلی طیاروں کو مکہ اور جدہ پر سے گزرنے کی اجازت

ریاض/تل ابیب:امریکہ نے تین مسلم ممالک کو آسانی سے اسرائیل کو تسلیم کروا لیا اور ان کے ساتھ کاروباری معاملات کے معاہدے بھی طے پا گئے۔ تاہم سعودی عرب کے حوالے سے ابھی تک سارے شش وپنج میں مبتلا ہیں کہ وہ کیا کرے گا۔

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب بھی جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔ جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو میرے اپنے لوگ مجھے قتل کر دیں گے۔حالانکہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلد دس اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے اور سعودی عرب بھی ان میں سے ایک ہو گا۔

تاہم ابھی تک سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا مگر اسے تسلیم کرنے کی راہ ضرور اپنائی ہوئی ہے، کیونکہ اسرائیلی فلائٹس کے لیے سعودی عرب کا ہوائی راستہ بند تھا مگر گزشتہ روز اسرائیل سے انڈیا جانے والی فلائٹ کو نہ صرف سعوی ایئر سپیس استعمال کرنے کی اجازت دی گئی بلکہ مکہ اور جدہ کے اوپر سے گزرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

ایک پائلٹ نے جہاز کا وہ روٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جہاں سے اسرائیلی پرواز گزرتے ہوئے انڈیا کی طرف آئی تھی۔سعودی حکام کے مطابق اب اسرائیل کی سبھی فلائٹس انڈیا یا دوسرے ممالک کے لیے ان کی ایئر اسپیس استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل اسرائیلی پروازیں انڈیا آنے کے لیے کافی زیادہ سفر کر کے گلف کے راستے آیا کرتی تھیں۔

سوچنا یہ ہے کہ مسلم ممالک فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے یا پھر کاروباری معاملات ان پر اتنے حاوی ہو جائیں گے کہ وہ مسلمانوں کی حمایت چھوڑ کر صہیونیوں کی قطاروں میں جا کھڑے ہوں گے۔