امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کےالزامات کاسلسلہ جاری ہے۔
امریکی صدر نے 234 صفحات پرمشتمل دستاویز میں بیلٹ پیپر جمع کرتے عملے کی وڈیو شیئر کرکےگنتی کے عمل پرسوال اٹھادیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ لوگ بیلٹ پیپر جمع کررہےہیں جبکہ لاس اینجلس کاؤنٹی حکام نے وائرل ویڈیو میں 3 نومبر کے بعد بھی ووٹ ڈالےجانےکاالزام مستردکردیا اور کہا کہ ویڈیو 4 نومبرکی ہے جب ووٹ جمع کیےجارہےتھے۔
دوسری جانب امریکا کے آئندہ صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی کام شروع کردیا ہے ۔ وہ دنیا کے مختلف رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں جبکہ اپنے پرانے مشیر رون کلائن کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف نامزد کردیا ہے۔
خیال رہے کہ آئندہ امریکی صدر جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹ 290 جبکہ ٹرمپ کے 217 ہوگئے ہیں تاہم جارجیا میں دوبارہ گنتی ہوگی اور شمالی کیرولینا میں ابھی نتائج آنا باقی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں جوبائیڈن کی ناقابل شکست برتری کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے اور انہوں نے اب تک شکست تسلیم نہیں کی ہے اور نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔