شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ بحرین کے نئے وزیراعظم مقرر

منامہ:بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ نے شاہی فرمان کے ذریعے مملکت کے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق یہ فرمان 84 سالہ شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ خلیفہ بن سلمان 49 برس تک بحرین کے وزیر اعظم رہے۔

بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ امریکہ میں مایو کلینک میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی میت امریکہ سے بحرین پہنچائی جائے گی۔ اس کے بعد تدفین میں محدود تعداد میں عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔