سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ پر 'وینش موڈ' متعارف کرا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی جانب سے حال ہی میں میسنجر ایپ پر 'وینش موڈ' متعارف کرایا ہے جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے کی جانے والے چیٹ غائب ہو جائے گی۔
فیس بک کے مطابق اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ اگر اپنے دوست کو کوئی پیغام، تصویر یا اسٹیکر بھی بھیجیں گے تو وہ اس شخص کے پڑھنے کے بعد چیٹ سے غائب ہو جائے گا۔
اس فیچر کے تحت اگر آپ اپنے دوست سے بات کرنے کے بعد اس کی چیٹ بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولیں گے تو اس چیٹ کے میسجز خود ہی غائب ہو جائیں گے۔
دوسری جانب اس وینش موڈ کے ذریعے صارفین اگر کسی چیٹ کا اسکرین شاٹ لیں گے تو اُس شخص کو چیٹ کا نوٹیفکیش موصول ہو گا۔
فیس بک کا یہ وینش موڈ فی الحال امریکا کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے اور کچھ ماہ بعد یہ دنیا بھر کے صارفین کو میسر ہو گا۔