پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کر دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی جس کے بعد 7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کردی گئی ہے۔
اس آرگنائزیشن کے تحت خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے جب کہ سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو بھی ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن میں پاکستان، سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت 7 ممالک شامل ہوں گے جب کہ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا جب کہ ممبر ممالک کے آئی ٹی وزراء کا پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔