عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسینز پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔
کیٹ اوبرائن کا کہنا تھا امید ہے تجربہ کیے جانے والی دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی مؤثر سامنے آئے تو یہ بڑی کامیابی ہو گی، عالمی ادارہ صحت کورونا ویکسینز کے محفوظ ہونے اور اس کی افادیت پر سمجھوتا نہیں کرےگا۔
ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ویکسینیشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا ہمارا مقصد ہے کہ 2021 کے آخر تک ہر ملک کی 20 فیصد آبادی امیونائز ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ امریکا، روس، چین اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں کورونا ویکسین کی تیاریوں کے بعد آزمائشی مراحل میں ہے۔