صدر ترکمانستان نے اپنے دلعزیز کتے کا سونے کا دیوہیکل مجسمہ بنا دیا 

اشک آباد: ترکمانستان کے صدر نے کتوں کی اپنی پسندیدہ نسل کو سب سے بڑے اعزاز سے نوازا ہے اور اپنے دلعزیز کتے کا ایک سونے کا دیوہیکل مجسمہ بنوایا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر قربان قلی بردی محمدوف نے گزشتہ روز اس 19 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ملک کے صدر نے ان کتوں کو عزت دی ہے۔

 گزشتہ برس صدر نے الابائی کتوں کے نام ایک کتاب وقف کی تھی۔کتے کا یہ جاہ و جلال والا بڑا مجسمہ اپنی جگہ لیکن ترکمانستان میں آبادی کی اکثریت غربت اور محرومی میں زندگی گزار رہی ہے۔

 کتے کے اس مجسمے کو ایک رہائشی علاقے میں نصب کیا گیا ہے جہاں نوکر شاہی سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگ رہتے ہیں۔