امریکی وزیر دفاع نے افغانستان سمیت دیگر ممالک سے فوج کی جلد واپسی کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے افغانستان سمیت دیگر ممالک میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اعلان کردیا۔ 

 عالمی میڈیا  کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع نے مسلح افواج کے نام جاری اپنے پہلے بیان میں کہا کہ تمام جنگوں کے خاتمے کا وقت ہے، اب امریکی فوجیوں کی گھر واپسی کا بھی وقت شروع ہوگیا ہے۔ 

کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل تیز کردے گی کیونکہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتہ اور ساتھ مانگتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور دنیا میں امن کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کیا، اس معاملے میں فوجیوں نے بہت بڑی قربانی دی اب گھر واپسی کی صورت میں ان کو پھل ملنے کا وقت ہے۔