امریکی انتخابات، ووٹو ں کی گنتی مکمل، جوبائیڈن کے 306، ٹرمپ کے 232 الیکٹورل ووٹس

 

 واشنگٹن:امریکا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے بعد تمام ریاستوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں تمام ریاستوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے، جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف 232ووٹ حاصل کرسکے۔

جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کا گڑھ مانی جانے والی ریاستوں میں کامیابی حاصل کی، وہ 28سال بعد ریاست جارجیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کو جتوانے میں کامیاب ہوئے جبکہ انتخابات کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر اپنی شکست تقریبا ًتسلیم کرلی ہے۔

دوسری جانب جو بائیڈن انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں 6ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔