رومانیہ:غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق ایمرجنسی یونٹ کے ترجمان ارینا پوپا نے بتایا کہ پیٹرا نیامٹ نامی شہر کے سرکاری ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم کیے جانے والے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آگ لگی جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 7بری طرح جھلس گئے جہاں مجموعی طور پر کووڈ 19 مریض وینٹیلی لیٹر پر تھے۔
وزیر صحت نیلو تاتارو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ 'شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی'۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہسپتال طویل عرصہ سے ناقص انتظام سے دوچار تھا،لوسین مائیکو نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے مریضوں کو شعلوں سے بچانے کی کوشش کی جس کی حالت تشویش ناک ہے کیونکہ اس کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔
خیال رہے کہ رومانیہ میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 53 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے 9 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔