جنوبی کوریا کے ایک نیوز چینل ایم بی این نے مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی نیوز اینکر کو متعارف کروایا ہے۔
ایم بی این نے اس پراجیکٹ کے لیے منی برین کے ساتھ اشتراک کیا اوراس اینکر کا نام کم جوہا رکھا گیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف حقیقت کے قریب اینیمیشن بنائی جا سکتی ہے بلکہ ایک منٹ میں ایک ہزار الفاظ بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔
ایم بی این چینل کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے خبروں کو جلد نشر کیا جا سکے گا اور اس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔
یاد رہے اس سے پہلے چین میں بھی پہلی مرتبہ روبوٹ نیوز اینکرمتعارف کرایا گیا تھا جس پر چین میں لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔