شام کے وزیر خارجہ ولید ملائم انتقال کرگئے

دمشق: شام کے وزیر خارجہ ولید ملائم انتقال کرگئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  شام کے وزیر خارجہ ولید ملائم انتقال کرگئے ہیں تاہم اب تک اْن کے انتقال کی وجہ کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق   79 سالہ ولید ملائم کئی سالوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

شامی حکومت کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے کہ ان  کے نائب، تجربہ کار سفارت کار فیصل میکداد کو ولید ملائم کی جگہ وزیر خارجہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ولید ملائم پہلے 2006 میں شام کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے جبکہ وہ نائب وزیر اعظم کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔